کوئٹہ:سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں محکمہ آب پاشی کے آفس سپرنٹنڈنٹ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔پولیس کے مطابق سول سیکرٹریٹ سے محکمہ آب پاشی کے آفس سپرنٹنڈنٹ فضل محمد کی لاش برآمد ہوئی، فضل محمد جب دو روز سے اپنے گھر نہیں پہنچا تو اس کے اہلخانہ تلاش کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ پہنچے۔پولیس کے مطابق جب چوکیدار نے اس کا کمرہ کھولا تو فضل محمد اپنے آفس کی ٹیبل پر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ فضل محمد نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے کیونکہ اس کی لاش کے پاس سے چوہے مار گولیاں اور ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے سے متعلق تحریر کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 55 سالہ فضل محمد کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔