ڈیرہ  اللہ یار،تنخواہوں اور فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

جعفرآباد:تنخواہوں اور کنٹی جنسی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام متاثر ہونے سے جا بجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے نالیاں ابلنے سے سڑکیں تالاب بن گئیں ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو اگلے مرحلے میں دفاتر کی تالہ بندی کرینگے محکمہ بلدیات اور خزانہ کی جانب سے ڈیرہ اللہ یار سمیت صوبہ بھر کے میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز کو تنخواہوں اور کنٹی جنسی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف ملازمین گزشتہ چار روز سے سراپا احتجاج ہیں ڈیرہ اللہ یار میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے جمعہ سے شروع کی جانے والی کام چھوڑ ہڑتال پیر کو بھی جاری رہی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کے باعث صفائی ستھرائی کا نظام متاثر ہوگیا شہر بھر میں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے جبکہ نکاسی آب کے نالے ابلنے سے گندا پانی سڑکوں گلی محلوں اور کاروباری مراکز کے سامنے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں گندگی اور تعفن پھیلنے سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے بتایا کہ تنخواہوں اور کنٹی جنسی کی عدم فراہمی سے مسائل اور مشکلات بڑھ گئے ہیں سینٹری اسٹاف فرائض ادا کرنے سے قاصر ہوگئے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول اور ڈیزل دینے سے انکار کردیا مشینری آف روڈ ہوچکی محکمہ بلدیات اور خزانہ کو بارہا تحریری درخواست کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی بغیر تنخواہوں اور کنٹی جنسی فنڈز کے میونسپل سروسز کی فراہمی ممکن نہیں بنا سکتے میونسپل کارپوریشن ایمپلائیز یونین کے صدر شفیع محمد کٹوہر نے بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین شدید تنگدستی کا شکار ہوچکے ہیں روزمرہ کے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو اگلے مرحلے میں دفاتر کی تالہ بندی کرینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post