وندر،لسبیلہ کے پہاڑی سب ڈویژن کنراج میں موٹرسائیکل سے گرکر ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے پہاڑی سب ڈویژن کنراج کے علاقے عمر گوٹھ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کے سلپ ہوکر گرنے کے باعث موٹرسائیکل پر سوار اللہ بخش گورگیج نامی شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کنراج یونٹ کی ایمبولینس میں کنراج سے وندر ریفر کیاجارہا تھا کہ وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسا جس کی نعش کو اس کے آبائی علاقے میں روانہ کردیا گیا۔