لیاری عوامی محاذ کا گوادر دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں

لیاری عوامی محاذنے گوادر دھرنااوران کے مطالبات کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ لیاری اور کراچی کے عوام ”گوادر کو حق دو“ تحریک کی کرینگے اور خواتین کی جرات کو سلام پیش کرینگے۔ بیان میں کہا گیاکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے نکلنا سیاسی شعور کی عکاسی ہے۔ اس تحریک کو اگر بزور طاقت روکنے یا ختم کرنے کے کوشش کی گئی تو کراچی کے عوام اس کا سخت مذمت کرے گی۔ اس سلسلے میں لیاری عوامی محاذ نے بھی 11 دسمبر کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے جس میں لوگوں کو بھرپور شرکت کا کہا گیا

Post a Comment

Previous Post Next Post