آواران پاکستانی فورسز پر 2حملوں میں 5 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں قابض پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج مشکے کے علاقے جکی میں دوپہر ایک بجے فوج کی ایک ویگو گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید حملے کی زدمیں آکر گاڈی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز اتوار کے دن علی الصبح ضلع آواران کے علاقے جھاؤ نوندڑہ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر رائفل سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post