میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کوئٹہ میں پولیس وین پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے -
بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر قابض پاکستان کے پولیس فورس کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا-
ترجمان کے مطابق سرمچاروں کے حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
اپنے بیان میں جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے بلوچ لبریشن آرمی بلوچستان پر قابض فوج اسکے مقامی ایجنٹوں و تنصیبات پر اس وقت تک شدت کے ساتھ حملے جاری رکھے گی -
جئیند بلوچ نے کہا کہ ہمارے حملے تب تک جاری رہینگے جب تک قابض پاکستانی فوج بلوچستان پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرکے مکمل انخلاء نہیں کرتا۔