ہرنائی: ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان اصغر ہ کے قریب سنجاوی لیویز ایریا میں ہرنائی پنجاب ٹماٹر لے جانے والے ٹرک کو اسلحہ کے زور پر روک کر ٹرک میں تقریباََ کریٹ/ پیٹی ٹماٹرکا خالی کرکے کسی اور ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ زیارت اور سنجاوی مکمل طورپر خبر رہے ہرنائی سبزی منڈی کے عہدیدار عبدالحق میانی نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ آئے روز ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ سنجاوی لیویز ایریا اصغرہ کے مقام پر چوری ڈکیتی کے وارداتیں ڈرائیوروں کو زود کوب کرنا معمول بن چکا ضلع انتظامیہ زیارت کی جانب سے چوروں، ڈاکوں اور مسلحہ افراد کو کھلی چھوٹ دینے کے باعث ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ سنجاوی انتظامی حدود میں غیر محفوظ اور ٹرانسپورٹرز سفرکرنے سے کتراتے ہے انہوں نے کہاکہ اب تو چوروں نے حد ہی کردیا ہرنائی سے پنجاب یا دیگر کو ٹماٹر لے جانے والے ٹرکوں کو خالی کرکے دوسرے ٹرکوں میں مال منتقل کرکے زمینداروں کے لاکھوں روپوں کا مال لے جاتے ہے اور زیارت و سنجاوی انتظامیہ بے خطر ہے انہوں نے کہاکہ سنجاوی ایریا میں مسلح افراد نے ہرنائی سے ٹماٹر لے جانے والے ٹرک کا صفایا کر لیاٹماٹر سے لوڈ ٹرک کو سنجاوی کے ایریا اصغرہ کے مقام پر مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ٹماٹر کے ایک ہزار کریٹ اتار کرکے مال اتار کر گاڑی کو واپس چھوڑ دیا۔ سنجاوی کی انتظامیہ کو خبر تک نہ ہوئی۔انہوں نے کہاکہ سنجاوی ایریا میں مسلح افراد، ڈاکوں، چوروں سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے بلکہ اندھیر نگری چھوپٹ راج بناہوا ہے۔
Share this: