تربت سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی )
بلوچستان کے علاقے تربت سے مقامی افراد کی اطلاع پر لیویز کو دو لاشیں ملی ہیں – لاشیں تربت کے علاقے تمپ کے پہاڑوں سے ملی ہے جنہں بعد میں انتظامیہ نے ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے – برآمد ہونے والے لاشوں کی شناخت کمالان ولد فدا چاکر ولد محمد اسلم ناموں سے ہوئی ہے – مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کچھ روز قبل قریبی پہاڑوں پر پکنک منانے گئے تھے تاہم آج لیویز کو انکی لاش ملی ہے – مقامی انتظامیہ نے واقع کے بارے مزید کوئی تفصیل میڈیا کو شائع نہیں کی ہے تاہم انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post