گڈانی شپ یارڈ، لیڈی ڈیانا کے بحری جہاز کے24سال بعدایک اور جہاز کی آمد متوقع

حب(نمائندہ بی ٹی
) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ میں برطانوی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کے کینیر انامی مسافر بردار بحری جہاز کے 24سال بعد آئندہ چند روز میں دوسرے بڑے اور پْر آسائش مسافر بردار جہاز Antares Expeninceکی آمد متوقع ہے کینہرا سے بڑے اور پْر تیش بحری جہاز کا وزن 30ہزار ٹن بتایا جاتا ہے اور جہاز میں عملے سمیت2ہزار سے زائد افراد کے سوار ہونے کی گنجائش موجودہے انٹر اس ایکسپریسین نامی مسافر بردار جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے ڈبل بیڈ کے 700کمرے،کیسینو،سوئمنگ پولز،تھیٹر سینما گھر،گمیز زون،فٹنس کلب،میڈیکل سینٹر،پارٹی ڈانسنگ ہال سمیت دیگر تمام سہولیات موجود ہیں مذکورہ شپ 1993ء میں اٹلی میں تیار کیا گیا مذکورہ بحری جہاز کو 28سالوں تک دنیا کے تقریباً تمام مالک کی سفری مدت پوری کرنے کے بعد آئند چند دنوں میں اسکریپ کرنے کیلئے گڈانی کے شپ بریکر سیٹھ احمدعالم خان نے خریدہ ہے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ جہاز شپ بریکر سیٹھ احمد عالم خان کی شپ کمپنی نیو چوائس کے پلاٹ نمبر 40پر لنگر انداز ہو گا بتایا جاتا ہے کہ اسوقت مذکورہ بحری جہاز پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو چکا ہے اور اس پر کپتان سمیت دیگر جو عملہ ہے وہ تمام رشین ہے مذکورہ جہاز کے حوالے سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر خبر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ خوبصورت اور پْر آرائش بحری جہاز کو دیکھنے کیلئے شائقین بے صبری سے اسکی آمد کا انتظار کر رہے ہیں واضح رہے کہ 24سال قبل کینبر نامی بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 54پر چوہدری برادران نے لنگر انداز کیا تھا

Post a Comment

Previous Post Next Post