آواران پیراندر زیلگ میں فوجی سرچ آپریشن جاری خواتین کی زیورات چھین لئے گئے
*بلوچستان ٹوڈے اردو *
پیر 25 اکتوبر 2021
آواران (حانی بلوچ نمائندہ خصوصی ) آواران پیراندر زیلگ میں پاکستانی فوج نے الصبح پورے علاقہ کو اپنے گھیرے میں لیکر صبح ہوتی ہی محلے میں داخل ہوکر گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار کی ۔ہمارے نمائندے حانی بلوچ کے مطابق فورسز نے زیلگ اور براہیم محلے سے گھروں کی تلاشی لینے دوران خواتین کے سونا لوٹ لئے حد یہ کہ روزا اور راجو نامی خواتین کے کانوں سے سونا زبردستی نکال کر لے گئے ۔ اس دوران فورسز نے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرکے بدتمیزی اور زدوکوب کی ہے ۔آخری اطلاع تک فورسز دس بجے صبح یہ کہہ کر چلے گئے کہ ہم آئندہ بھی آئیں گے ۔کیوں کہ شبہ ہے ان محلوں سے میڈیا میں خبریں میڈیا تک پہنچائی جارہی ہیں ۔آپ بھی جانتے ہیں گذشتہ ایک ہفتے سے یہ لوٹ مار کا سلسلہ آواران کے کسی مہ کسی محلے میں جاری ہے ۔