کاہان میں پاکستانی فورسز پر راکٹ حملہ کوہلو کے علاقے کاہان میں نامعلوم افراد نے
پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ حملے کے
بعد فورسز نے کیمپ سے متصل علاقوں کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔ اس حملے
میں فورسز کو جانی ار مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے اس
حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کئے گئے۔ مذکورہ علاقہ میں بلوچ مسلح آزادی پسند
تنظیمیں متحرک ہیں تاحال اس حملہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔