افغان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق

افغان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق
افغانستان سے مسلح افراد کی افغان سرحد پرآہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سرحد پرآہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش پر فوجی جوانوں نے مسلح افراد کو فوری جواب دیا اورکوشش ناکام بنائی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف شامل ہیں۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان توقع کرتا ہے افغان حکومت پاکستان مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post