نوشکی ،دالبندین دو افراد قتل ،پنجگور حادثے کا زخمی چل بسا ،

 



نوشکی (نامہ نگار ) نوشکی کے علاقے آسیابان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فدا الرحمن ماندائی ولد مرحوم عزیز احمد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ مغرب کے وقت پیش آیا، جب نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے فدا الرحمن ماندائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
علاوہ ازیں دالبندین کے علاقے بلوچستان  افغان سرحد کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے چمن کا رہائشی شہ ید نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی عوامی کے سینیر کارکن ماسٹر نزیر احمد ولد صوفی جان محمد سکنہ دز پروم حال چتکان آج ایک روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے علاج کے کراچی ریفر کئے گئے تھے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا سکے وفات پا گئے ۔

ادھر تربت  تعلیمی چوک پر ٹریفک حادثہ، عقیل ولد خداداد سکنہ نوقلات زخمی اسپتال منتقل، پولیس ذرائع


Post a Comment

Previous Post Next Post