سوراب (نامہ نگار ) سوراب میں
ریاض احمد بابہی نامی شخص نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر 80 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے 6 سالہ معصوم بچے کو زندہ نکال کر اس کی جان بچا لی۔
تفصیلات کے مطابق آج ایک 6 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں (کوہ) میں گر گیا تھا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ہر کوئی پریشان تھا کہ اتنے گہرے کنویں سے بچے کو کیسے نکالا جائے گا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایسے نازک موقع پر ریاض احمد بابہی فرشتہ بن کر سامنے آئے۔ انہوں نے بغیر کسی سہارے اور بغیر وقت ضائع کیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر 80 فٹ گہرے اندھیرے کنویں میں اترنے کا فیصلہ کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت معصوم بچے کو بحفاظت زندہ باہر نکال لیا۔
ریاض احمد بابہی کا یہ عمل بلا شبہ انسانیت، بہادری اور قربانی کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔ آج انہوں نے ثابت کر دیا کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔
اہل علاقہ نے ریاض احمد بابہی کی اس بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بہادر انسان کو قومی سطح پر اعزاز سے نوازا جائے۔
