ڈھاڈر ( نامہ نگار )بولان ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف کشاری کے قریب دو نوجوان نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوگئے ۔
مقتولین کی شناخت نوروز خان ولد شاہل خان بنگلزئی سکنہ مشکاف اور مولا بخش راہیجہ سکنہ ڈھاڈر رندعلی کے ناموں سے ہوا۔
ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان بٹیر کے شکار کیلئے کشاری گئے تھے،
مبینہ طور پر مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے۔
فوری طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔
بولان پولیس کے مطابق مقتولین کی نعشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیاگیا ہے ۔ مزید کاروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔
