پسنی میں ایک شخص قتل ،قلات مسلح افراد نے ایدھی ایمبولینس ،تربت میں ایگزیویٹر ،تربت میں موٹرسائیکل چھین لیا گیا

 


کوئٹہ( نامہ نگار )  بلوچستان میں ایدھی ایمبولینس مسلح افراد نے چھین لی،ذرائع کے مطابق ایدھی ایمبولینس قلات سے خاتون کی میت منتقل کرنے کے بعد واپس ایدھی سینٹر قلات آ رہی تھی، قلات گیڈر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایدھی مددگار کو تشدد کا نشانہ بناکر ایمبولینس چھین کر فرار ہو گئے،
ایدھی ذرائع مطابق واقعہ آج صبح 7 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا،جب ایدھی ایمبولینس ہائی ایس EA-2008 قلات سینٹر واپس جا رہی تھی۔

تربت ٹو کوئٹہ شاہراہ پر کسٹم کے ناکہ پر دو نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم ملازمین کو یرغمال بناکر پھر تنبیہ کرکے چھوڑ دیا، ناکہ پر موجود ایک پرائیویٹ ایگسیو گاڑی چھین کر  لے گئے۔

دریں اثناء تربت کوشکلات کے علاقے میں آج دوپہر تقریباً ایک بجے چار نامعلوم افراد مبینہ طور پر کرولا گاڑی میں سوار ہوکر آئے اور اسلحے کے زور پر ایک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کلاشنکوف دکھا کر موٹر سائیکل سوار کو روکا اور موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔

دریں اثناء
بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے پسنی شادی کور میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احسان ولد برکت کے نام سے ہوا ہے۔ حملہ آور مذکورہ شخص کا اسلحہ و موٹر سائیکل اپنے ہمراہ لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے نہ ہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post