خضدار سی ٹی ڈی ہاتھوں ایک شخص اغوا لواحقین نے شال کراچی شاہراہ بلاک کردیا

 


خضدار ( نامہ نگار ) خضدار کے علاقہ کٹھان سے قابض فورس کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے حاجی محمد بخش ولد عبدالرحیم قبیلہ شیخ سکنہ جعفرآباد خضدار کو  مبینہ اغوا کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا ،لواحقین  اور اہلِ علاقہ نے احتجاجا شال کراچی مرکزی  شاہراہ پر دھرنا دیکر شاہراہ کو بلاک ک دیا ۔

لواحقین کا کہنا ہے یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے قبل بھی فورسز نے اسطرح انکے دو افراد کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے ،یہ تیسرا شخص ہے جسے بغیر کسی قانونی کاروائی سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز کٹھان سے حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے۔

لواحقین نے کہاکہ واقع کے بارے مقامی انتظامیہ ،انجمن تاجران سمیت دیگر کے پاس فریاد لیکر گئے مگر کسی نے بھی ان کی فریاد کو سنجیدہ نہیں لیا، جس کی وجہ سے وہ مجبور ہوکر شاہراہ بلاک کردیا ہے تاکہ کوئی ان کی آواز سنے ۔
انھوں نے کہاکہ کسی بھی شہری پر الزام ہے تو پہلے  پولیس فورسز انھیں  ان کا جرم بتاکر حراست بعد عدالت پیش کرتے ہیں دفاع کا حق دیا جاتا ہے مگر یہاں اس کے برعکس ہے جو غریب ہے اسے سرعام مارپیٹ کر اٹھاکر لاپتہ کیاجاتاہے ۔
ورثا کو انکے بارے کوئی معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں ،جو سراسر ناانصافی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post