خضدار میڈیکل کالج کے طلباء کا احتجاج

 


خضدار ( نامہ نگار) خضدار جھالاوان میڈیکل کالج JMC کے طلبہ نے تدریسی ہسپتالوں کے مسائل اور ہاؤس جاب سے متعلق مطالبات کے حق میں خضدار اسپتال میں احتجاج کیا طلبہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سینیئر فیکلٹی، تشخیصی سہولیات، ریڈیولوجی اور لائف سیونگ و ایمرجنسی آلات کی کمی کے باعث ہاؤس جاب کا مطلوبہ تربیتی معیار متاثر ہو رہا ہے طلبہ نے مطالبات کی منظوری اور PMDC قوانین کے مطابق ہاؤس جاب کا حق دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post