قلات / خاران ( نامہ نگار) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات میں قابض فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ انھوں قلات کے قریب این 25 پر کارروائی کرتے ہوئے ، 5 مسلح افراد کو ھلاک،23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی، ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کرلی گئی ہیں ۔
تاہم آزاد ذرائع سے مزکورہ خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہوپائی ہے ۔
ادھر خاران میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طورپر
نیم فوجی دستہ فرنٹیر کور ( ایف سی) اہلکار نکلا ۔
مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔
دریں اثناء نوشکی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ، شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے اور بازار بند رکھنے کا حکم۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کے حکام نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نوشکی کے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ کل سے ضلع بھر کے شہری و مضافاتی علاقوں
میں کرفیو نافذ رہے گا۔
فورسز حکام نے اعلامیے میں کہا ہے کہ تمام شہری کرفیو کے دوران اپنے اپنے گھروں میں رہیں، مریضوں یا ایمرجنسی کی صورت میں سول انتظامیہ و سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کریں۔
حکام نے حکم دیا ہے کہ اعلامیے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


