چاغی( نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقہ چاغی بس اڈے سے قائم مقام ایس ایچ او، اے ایس آئی گل شاہ کو مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی گل شاہ چاغی کے بس اڈے پر اکیلے موجود تھے کہ اس دوران چار مسلح افراد ایک گاڑی میں وہاں پہنچے اور انہیں مبینہ طور پر گاڑی میں سوار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اے ایس آئی گل شاہ کی تلاش کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
