کوئٹہ جبری لاپتہ غلام حیدر کی اہلخانہ کی وی بی ایم پی کیمپ آمد انکی بازیابی کا مطالبہ کیا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ  غلام حیدر کی بہن نجمہ اور اہلخانہ نے کوئٹہ پریس کلب سامنے طویل عرصہ سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے جاری وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز  کی کیمپ پہنچ کر کہا کہ رواں سال 12 مارچ کو مشرقی بائی پاس کوئٹہ سے سیکیورٹی فورسز نے انھیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ ان کی گمشدگی نے ہمارے خاندان کو شدید کرب اور اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، جبکہ آج تک ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اگر غلام حیدر پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کے اہلِ خانہ کو ان کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ان کی بازیابی اور قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post