بلوچستان کے تین اضلاع میں ماں بیٹی سمیت 6 خواتین قتل باپ بیٹی زخمی ،بلیدہ سے نعش برآمد ،سوراب میں چوکیوں پر حملہ

 


کوئٹہ (  نامہ نگار ) نوشکی گزشتہ رات کلی مینگل میں فائرنگ سے دو خواتین قتل
پولیس کے مطابق مقتولات آپس میں ماں بیٹی ہیں
جنکی شناخت بی بی حنیفہ ذوجہ علی احمد قوم محمد حسنی سکنہ کلی مینگل عمر 50 سال
اور حفصہ بنت علی احمد عمر 17 سال ساکنان کلی مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔
نوشکی پولیس کے مطابق مقتولات کو سروں میں گولی مار کرقتل کی گئی ہیں ٹیچنگ ہسپتال میں قانونی کاروائی کے بعد نعشیں رات گئے ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں قتل کی وجوعات معلوم نہ ہوسکی۔
قلعہ عبداللہ  گاڑی پر فائرنگ، کراچی سے آئے 2 خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی،
قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں مسلح افراد نے کراچی سے آنے والی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد کاروباری معاملات کے سلسلے میں تحصیل گلستان آئے ہوئے تھے۔ گاڑی کو سیگی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق زخمی باپ اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق خواتین کی لاشیں عبدالرحمان زئی اسپتال منتقل کی گئیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد دو روز قبل کاروباری سلسلے میں گلستان آئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی نہ روکنے پر ایک قبائلی گروہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیگی کا علاقہ قبائلی دشمنیوں کے باعث عام شہریوں کی نقل و حرکت کے لیے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے، جبکہ مبینہ طور پر پولیس کی رسائی بھی اس علاقے تک مشکل ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آسکی۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
علاوہ ازیں نصیر آباد میں مسلح افراد نے دو خواتین کو قتل کردیا ہے ۔

بلیدہ کے علاقے چھب کے پہاڑی سلسلے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات اور لاش کی شناخت کے حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

دریں اثناء 

سوراب کے مل ایریا میں نامعلوم افراد کی جانب سے فورسز کی دو چوکیوں اور ایک پل کو دھماکوں سے نقصان پہنچادیا گیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں تین مقامات متاثر ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post