جیونی اور پیشکان سے فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

 


جیونی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے گزشتہ شب 23 جولائی 2026 کو پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت معظم ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے جو جیونی کے علاقے لبادی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیشکان سے بھی گزشتہ شب پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عدنان ولد رضائی کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
واضح رہے کہ عدنان کے والد رضائی کو 2012 میں بھی پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جن کی بعد ازاں مسخ شدہ لاش پھینکی گئی تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post