خضدار( نامہ نگار ) ڈیتھ اسکوائڈ زہری کے کارندوں نے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق کامران زہری بلوچ ولد لعل جان بلوچ کو 8 جولائی کے روز شفیق مینگل پر حملے کے دوران ثناءاللہ زہری کے سپائیوں نے لعل جان بلوچ کے گھر واقعہ ٹاون شپ خضدار سے بوقت ۴ چار بجے جب وہ اپنے گھر میں اکیلے تھے اغوا کرکے اپنے ساتھ نزدیکی مورچے پر لے کر گئے بعد ازاں اسے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا ۔
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق متوفی کو خودکش جیکٹ پہنا کر اور ہاتھ میں بندوق تھما کر تصویر لے کر پھر اپنے آقائوں، ڈیتھ اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کو بھیجا بتایا گیا کہ یہ مرحوم ماسٹر سفر خان کے چھوٹے بھائی کامران کو ہم نے مار دیاہے پھر شہید کامران جان کو تنظیم سے منسلک کیا گیا ۔
