1. کیا سرفراز بگٹی قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر یہ قسم کھا سکتا ہے کہ 2013 جب آپ صوبائی وزیر داخلہ بنائے گئے اور اب 2024 جب آپ کو وزیراعلی بنایا گیا، آپ عوامی مینڈیٹ کے تحت جیتے؟
2. گزشتہ رات زیارت و ہنہ اوڑک واقعات پر محمود خان اچگزئی نے سرفراز بگٹی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تو آپ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر حملہ، کوئٹہ وکلاء سانحہ اور کھڈ کچہ واقعے کے شہداء گنوانے لگے، کیا آپ اسی دور میں وزیر داخلہ نہیں تھے؟
3. جرآت، غیرت اور حب الوطنی کا دعویٰ کرنے والے سرفراز بگٹی اور ان کے بھائی آفتاب کی سیکورٹی کے لئے بیکڑ، کوئٹہ، اسلام آباد میں 150 سے زاہد پولیس والے تعینات نہیں! اور کیا انہیں ماہانہ سرکاری خزانے سے اضافی پیسے نہیں دئیے جاتے؟
4. کیا سرفراز بگٹی قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہہ سکتا ہے کہ وزیراعلی بننے سے لیکر اب تک، سرفراز بگٹی، انوار الحق کاکڑ اور عمران زرکون نے سو ارب سے زاہد کی کرپشن نہیں کی، اور کیا یہ پیسے بزنس کے لئے انگلینڈ نہیں جارہے؟
5. کیا سرفراز بگٹی قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر یہ قسم کھا سکتے ہیں کہ موصوف، ایک جج اور انوارالحق کاکڑ نے ملکر نواں کلی بائی پاس پر کرپشن کے زریعے پی ایس ڈی پی میں 7 ارب مختص کئے۔ جواز یہ بنایا گیا کہ ہم ہائر ایجوکیشن کے لئے سرکاری پیسوں سے زمین خرید رہے ہیں؟
6. کیا سرفراز بگٹی یہ قسم کھا سکتے ہیں کہ بی ٹیوٹا کے نام سے جو اتھارٹی بنائی گئی جس کا مقصد نوجوان کو سکلز سکھا کر بیرونی ملک روزگار کے لئے بھیجنا تھا۔ اس مقصد کے لئے 30 ارب مختص کئے گئے۔ جن کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، کیا یہ کمپنیاں آپ کی، انوار الحق کاکڑ اور عمران زرکون کو اربوں روپے نہیں دیتی؟
7. کیا سرفراز بگٹی یہ قسم کھا سکتے ہیں کہ پی ڈی ایم اے کا سالانہ بجٹ ایک ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 7 ارب 60 کروڑ کیا گیا، جس کا مقصد کراچی کے اپنے ایک دوست کو ٹینڈر دینا اور شراکت داری تھی؟
8. کیا سرفراز بگٹی متعدد ایم پی ایز کو سالانہ بجٹ میں اربوں روپے دیکر کمیشن اور پج میں حصہ دار نہیں؟
9. کیا سرفراز بگٹی یہ قسم کھا سکتے ہیں اور ثابت کر سکتے ہیں کہ عہدوں اور مراعات کے بغیر بھی موصوف اسی طرح 'پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگایا کرتے تھے۔
10. کیا سرفراز بگٹی یہ قسم کھا سکتے ہیں کہ آپ اور انوار الحق کاکڑ اس مصنوعی بحران کے بینیفشری نہیں؟
11. کیا سرفراز بگٹی بشمول انوار الحق کاکڑ یہ قسم کھا سکتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کے لئے پشتون وطن میں زمینوں کی تمام الاٹمنٹ کے پیچھے یہ لوگ نہیں؟
12. سرفراز بگٹی قسم کھا کر کہیں کہ کیا ہر رات موصوف کو واٹس ایپ پر انوار الحق سے خصوصی ہدایات نہیں ملتی؟ کیا سرفراز بگٹی پنک اسکوٹی، گرین بس، اے آئی کے تحت ملازمتوں کے لئے ٹیسٹ جیسے ڈرامے فقط حب الوطنی کا ڈونگ رچانے اور میڈیا کوریج کیلئے نہیں کرتے؟
13. اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سرفراز بگٹی اور انوار الحق کاکڑ یہ قسم کھائیں کہ یہ پاکستان اور اس کی فوج کے وفادار ہیں؟ (یہ موقع پرست ہیں اور یہ کسی کے نہیں ہو سکتے)
(محمد عظیم خان کاکڑ)
