جیونی ( نامہ نگار )جیونی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے گزشتہ شب 12 جون 2026 کوپاکستانی فورسز نے دو نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سمید ولد بابل اور ممتاز ولد عبدالصمد کے طور پر ہوا ہے -
دوسری جانب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں جمعہ کے روز صوبیدار محمد زمان ولد موسیٰ لاشاری نامی ایف سی کے آفیسر کو مسلح افراد نے فورسز کیمپ کے نذدیک حملے میں نشانہ بناکر قتل کردیا ۔

