خضدار سے دن دھاڑے کار چوری ،پولیس کارکردگی پر سوالات، تاجر برادری

 


خضدار( نامہ نگار )  ابراہیم شاہ کمپلیکس سے کچھ دیر قبل 2015 ماڈل سلور رنگ کی جی ایل آئی گاڑی نامعلوم چور لے اُڑے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔ تاجروں نے خضدار سٹی پولیس کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے مصروف ترین تجارتی مارکیٹوں میں بھی شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں۔ آئے روز چوری اور وارداتوں کے واقعات کے باوجود مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے، جس سے شہریوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post