تربت ( نامہ نگار ) تربت ہوت آباد کے مقام پر ایران جانے والی ایک گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت حمید اللہ ولد غلام محمد، سکنہ سرگودھا پنجاب کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پیر میں گولی لگی۔
زرائع کے واقعہ رات تقریباً 11 بجے پیش آیا جب کہ زخمی کو ان کے بھائی شفیع محمد نے رات 2 بجے ہسپتال منتقل کیا۔
بھائی کے مطابق فائرنگ کے بعد متعلقہ گاڑی دیگر مسافروں کو لے کر موقع سے فرار ہوگئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
