کوئٹہ( نامہ نگار ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی غیرمنصفانہ اور فیس لیس ٹرائلز کے خلاف ہدہ جیل کے سامنے اہلخانہ کا احتجاج ،پولیس نے طاقت کی استعمال شروع کردی ۔
بی وائی سی کے رہنما گزشتہ آٹھ روز سے جیل کے اندر ’’فیس لیس ٹرائل‘‘ (Faceless Trial) کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
بتایا جارہاہے کہ جج رہنماؤں کی عدم موجودگی میں بھی مقدمے کی کارروائی آگے بڑھا رہے ہیں۔ فیس لیس ٹرائل کے ذریعے تنظیم کے ساتھیوں اور ان کے وکلاء کو استغاثہ، سرکاری گواہوں اور ریاستی مؤقف پر مؤثر جرح سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ یکطرفہ کارروائی کے ذریعے من پسند فیصلے حاصل کیے جا سکیں۔
بی وائی سی آرگنائزر ماہ رنگ کی بہن نادیہ کا کہنا ہے کہ ہدہ جیل کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے مظاہرین اہلخانہ پر پولیس کا طاقت کا استعمال، خواتین مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔
انھوں نے کہاکہ پولیس مظاہرین کیساتھ بدتمیزی کررہی ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہے کہ مظاہرین کو اٹھا' لیا جائے گا۔
