خضدار ( نامہ نگار ) خضدار آس پاس کے علاقوں سے زیدی کے خوبصورت علاقہ میں پکنک پر جانے والے اوباش نوجوانوں نے جنگل کو آگ لگادی ،عوامی حلقوں کی مذمت واقعہ کی تحقیق کا مطالبہ ، چھاورو مچھی کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خضدار سے
پکنک منانے کیلے آنے والے ایک اوباش گروہ نے زیدی چارو مچھی کے راستے میں واقعہ جنگل کو آگ لگا دی، جو دو دن تک جلتی رہی۔ اس آگ سے ہزاروں پودے اور قیمتی جڑی بوٹیاں خاکستر ہو گئیں۔انھوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گھناوئنا حرکت کرکے وہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ جنگلات کے کیوں خلاف ہیں ،
انھوں نے کہاہے کہ جنگلی حسن کی وجہ ہے کہ سالانہ ہزاروں لوگ پکنک منانے یہاں کا رخ کرتے ہیں اگر جنگلات نہ ہوں تو خشک بنجر ندی اور پہاڑوں میں کون آتا ہے ،انھوں نے تخریب کار عناصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ آخر انہیں اس سے کیا فائدہ ملا؟ قدرتی ماحول کو نقصان پہنچانا ہم سب کے لیے نقصان دہ ہے۔
انھوں نے مقامی انتظامیہ سے واقعہ کے تحقیق کا مطالبہ کیا ہے ۔
