کوئٹہ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بکٹی نے صوبائی اسمبلی کے فلور پر مقامی صحافیوں کے حقوق، منصفانہ تنخواہوں اور معاشی تحفظ کے لیے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے میڈیا برادری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور اگر صوبے کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی تو پورا ایوان میڈیا برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔
