گوادر مسلح افراد چار پولیس اہلکاروں کو اسلحہ اور گاڑی سمیت اغوا کرکے لے گئے

 


گوادر ( ویب ڈیسک)ضلع گوادر کے ساحلی علاقے کُنٹانی کے مقام ہور میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر چار پولیس اہلکاروں کو اغواکرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں موجود تھے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلح افراد نے اہلکاروں کو گھیرے میں لے کر ان کا سرکاری اسلحہ اور گاڑی اپنے قبضے میں لے لی اور چاروں اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرکاری سطح پر واقعے کی تفصیلات اور اہلکاروں کی صورتحال کے حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے۔
حکام کی جانب سے واقعے کی نوعیت اور حالات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ آخری اطلاعات تک اہلکاروں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post