مستونگ، گورکوپ پاکستانی فورسز کے کیمپوں پر حملہ، فورسز کی جانب سے آبادی پر مارٹر گولہ باری، خاتون جانبحق، بچہ زخمی

 


مستونگ / تربت ( نامہ نگاران ) پاکستانی فورسز نے کیمپ پر حملے کے بعد عام آبادی کو نشانہ بنایا۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کردگاپ کے علاقے میں واقع پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔
حملے کے دوران متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ پاکستانی فورسز نے ردعمل میں آبادی پر مارٹر گولے فائر کیے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کے کیمپ سے داغے گئے گولے متعدد گھروں پر آ گرے، جس کے نتیجے میں اب تک ایک خاتون کے جانبحق ہونے اور ایک بچے کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
آپ کو علم ہئ  یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب پاکستانی فورسز نے مسلح حملوں کا نشانہ بننے کے بعد مقامی آبادی پر حملے کیے ہوں، اس سے قبل بھی بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد واقعات کے دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ میں ایک بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
آج صبح گورکوپ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اہلکاروں کو اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ راستے کی کلئرینس میں مصروف تھے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کی زد میں فورسز کے تین اہلکار آئے ہیں تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیاروں کو دیکھا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post