نوشکی میں مسلح افراد کا حملہ ، سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی ہلاک

 


نوشکی ( نامہ نگار ) ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے افسر ماما افضل شدید زخمی ہوگئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ماما افضل سی ٹی ڈی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے نوشکی شہر میں احمد وال اسٹاپ پر ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افسر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دورانِ علاج ہلاک ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post