شال ( ویب ڈیسک )
بلوچستان کسٹمز حکام نے بھتہ نہ ملنے پرایک بڑی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر درخشان کسٹمز کے انسپکٹر محمد علی مندوخیل اور ان کی ٹیم نے ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔
کسٹمز حکام کے مطابق ٹرک میں خفیہ طور پر چھپائی گئی آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی، جس کی مالیت 18 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خطرناک منشیات ملک کے بڑے شہروں میں منتقل کی جا رہی تھی۔
کارروائی کے دوران ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم کسٹمز اہلکاروں نے ٹرک اور برآمد شدہ منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
