تربت فورسز نے 4 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

 


تربت ( پریس ریلیز) بلوچستان کے ضلع کیچ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے چار مسلح افراد کو ھلاک کردیا گیا ہے ،یہ بات آئی ایس پی آر کے ترجمان نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری، غیر قانونی ناکہ بندی، ٹارگٹ کلنگ جیسی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ اس کارروائی سے علاقے میں سرگرم ایک بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کو مؤثر دھچکا پہنچا ہے۔
تاہم انھوں نے ھلاک افراد کی تفصیلات جاری نہیں کیئے ہیں کہ وہ کون کون اور کہاں کے رہائشی ہیں ۔
عوامی حلقوں نے فورسز دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اکثر فورسز جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے انھیں دہشت گرد کے طورپر پیش کرتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post