اوستہ محمد میں فائرنگ کا واقعہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

 


اوستہ محمد ( نامہ نگار )  غریب آباد کے علاقے کھوکھر لاڑو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 20 سے 30 سال عمر کے نوجوان رمضان اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ندیم احمد بہرانی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کے ورثا تاحال ہسپتال نہیں پہنچے، جس کے باعث واقعے کی وجوہات اور مزید تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post