شال
پولیس کے مطابق کوئٹہ کو پنجاب سے ملانے والی ڈی آئی خان–لورالائی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ سے تافتان جانے والی قومی شاہراہ نوشکی کے مقام پر بھی بند ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جیکب آباد ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ کو بولان کے مقام سے آج صبح عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اسی طرح کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی تمام مسافر بسوں کو رکنی کے مقام پر روک دیا گیا ہے، جس کے باعث بسوں کی آمد و رفت معطل ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔