شال ( نامہ نگار ) بلوچستان سے تین افراد کے جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، 30 جنوری کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ سے محمد آصف ولد عبد الرمدان کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
اسی روز، تربت سے عارف دشتی ولد میر محمد حسن کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
علاوہ ازیں، محمد ارسلان ولد عبد الملک کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال 18 دسمبر کو جبری طور پر لاپتہ کیا۔
لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پیاروں کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔