پنجگور ( نامہ نگار )پنجگور کے علاقے بالگتر سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کریم جان عرف جاسم ولد ملنگ، سکنہ میر آباد گڑگی کیل کور کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں تین روز قبل نامعلوم گاڑی سوار افراد نے کیچ سے اغوا کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اغوا اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔