کوہٹہ (نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کے سائٹ ایکس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں ہونے والی ہر بات کا الزام مجھ پر ڈال دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں سنجیدہ اور باصلاحیت لوگ آ کر معاملات درست نہ کر دیں، کیونکہ ایسا ہونے سے ان کی اپنی اہمیت اور تنخواہیں دونوں ختم ہو جائیں گی۔ یہی خوف انہیں ہر حد تک گرنے پر مجبور کرتا ہے- میں ہر مسلمان کے لیے دعا کرتا ہوں، خصوصاً آپ کے لیے کہ اللہ آپ کو شرم و حیا نصیب فرمائے-آمین
