آواران ( نامہ نگار ) ضلع آواران کے علاقہ جھاؤ کے رہائشی بزرگ شخص مرادبخش ولد محمود سکنہ جھاؤ ڈولیجی کو دو نوجوان بیٹوں لطیف اور امجد سمیت قابض پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقہ ریکن سے گھر پر چھاپہ مارکر جبری لاپتہ کردیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق انھیں فورسز نے آج سوموار کے روز تقریبا 12 بجے چھاپہ مارکر حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے آٹھ سال قبل وہ اپنے اہلخانہ سمیت روزانہ کے فوجی آپریشن اور خواتین بچوں کو حراست میں لیئے جانے کے بعد آواران ریکن نقل مکانی کرکے آباد ہوگئے تھے ،مگر وہاں بھی فورسز نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی ، ان کی بیوی بچوں کو دو دفعہ جبری لاپتہ کرنے کے بعد اس شرط پر چھوڑدیاتھا کہ وہ یعنی میاں بیوی فوجی کیمپ پیشی دیتے رہے ہیں گے ،اور وہ معمول کے مطابق اپنی بچوں سمیت پیشی دے رہے تھے کہ انھیں اب بیٹوں سمیت اغوا کیاگیا ۔
