جیونی میں پاکستانی فورسز کا دھاوا، دو بلوچ فرزند جبری لاپتہ

 


جیونی (نامہ نگار )  پاکستانی فورسز نے جیونی کے علاقے گوتری بازار اور کوسر بازار میں بلوچ گھروں پر دھاوا بولا۔ دھاوے کے دوران فورسز نے سراج  ولد غفور  زاہد ولد عبدالراحمن کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جس کے بعد وہ جبری  لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جیونی پانوان اور ملحقہ علاقوں سے سترہ سے زائد بلوچ نوجوانوں کے جبری لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکے ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post