خضدار ،زیرینہ کھٹان میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے حاملہ خاتون کوقتل کر دیا.تربت نعش برآمد

 


خضدار ( نامہ نگار )
خضدار کے علاقے زیرینہ کھٹان میں گزشتہ روز مغرب کے وقت نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک حاملہ خاتون کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار زیرینہ کھٹان صدر تھانہ کے حدود میں گزشتہ روز مغرب نماز کے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک حاملہ خاتون جان بحق ہوگئیں۔ صدر تھانہ کے ایس ایچ او کے مطابق خاتون پر فائرنگ کاواقعہ گزشتہ روزمغرب کے نماز کے وقت 6:20 پر ہوا نامعلوم افراد نے دانش زہری کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک خاتون مسماة نمرہ ولد سعید احمد زہری کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچ کر واردات کی جگہ کا معائنہ کیا اورپولیس کو موقع سے گھر کے صحن سےگولیوں کی خولی ملے اور ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ فائرنگ کے وقت خاتون کے ساتھ گھر میں دوخواتین موجود تھیں ۔نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو قتل کرکے فرار ہو گئے. خاتون کے ورثاء کے مطابق سامنے  ہمارا کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی کوئی جھگڑا ہوا ہے  نامعلوم افراد کا دیدہ دلیری سے ہمارے  گھرمیں گھس کرخاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنا ایک سفاکانہ اوردلخراش سانحہ ہے  مقتولہ خاتون کی خاوند والدین اور ورثاء نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون کے قتل میں ملوث قاتل کو فوری گرفتارکرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑاکرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔

دریں اثناءتربت بلیدہ ضلع کیچ کے علاقے کوچگ، بلیدہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، تاہم تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post