کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سردار اختر جان مینگل بلوچ اور دیگر بلوچ قیادت کے خلاف چلائی جانے والی منظم پروپیگنڈہ مہم کا مقصد بلوچ نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنا ہے، جبکہ ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47 اتحاد نے بلوچستان کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچا دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عوام ماضی میں بھی ان عناصر کو مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے، کیونکہ پیسوں، جھوٹے دعوؤں اور بڑھک بازی سے عوامی حمایت حاصل نہیں کی جا سکتی۔ بی این پی نے بلوچ نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جذبات میں آئے بغیر سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ ایسی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
