خضدار ، وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت دو افراد قتل

 


خضدار ( نامہ نگار)
خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں قبائلی رہنما میر غلام حیدر دولت خانزئی سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ وڈھ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما میر غلام حیدر دولت خانزئی کو نشانہ بنایا، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ بھی وڈھ کے علاقے میں پیش آیا، جس میں عبدالرحیم ولد عبدالواحد، قوم خدرانی، سکنہ کلہ بینٹ فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔
واقعات کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں رکھنے اور واقعات کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post