خضدار ( نامہ نگار ) خضدار بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی عوامی )کے سینیئر رہنما وجھالاوان ایکشن کمیٹی خضدار کے ضلعی صدرالائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن خضدارکے یونین رہنما اقبال کرد کےگھر واقع ریج باغبانہ میں مسلح بااثرقبائلی سردارکے نائب اورانکے کارندوں نے دھاوا بول کر چارد چار دیواری کی تقدس پامالی کرکے اقبال کرد کے ضیعف العمر بھائی کوشدید زدکوب کرنے کے بعدانکے بیٹے شاہزیب کردکو کلاشنکوف کے بٹوں سے مار کر اغواکرکے ایک سرف گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ۔
سیاسی رہنماوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی عوامی اور جھالاوان ایکشن کمیٹی خضدار مسلح جہتوں کی بد معاش کاروائی شہریوں کی عدم تحفظ کے خلاف تماشائ نہیں بنے گی۔
بی این پی عوامی وجھالاوان ایکشن کمیٹی کے رہنما نے کمشنرقلات ڈویژن ڈی أئ جی قلات رینج ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایس ایس پی پولیس خضدار سے اپیل کی ہیں کہ دن دیہاڑے ایک بااثر وقبائلی سردار کے مسلح جہتے لوگوں کو اغواء کرکے تشدد کانشانہ بنارہا ہے لوگ انکے خوف سے اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں بااثر قبائلی سردارکے نائب زبردستی گھرمیں گھس کر چادر چار دیواری کی پامالی گئی ہے اور اقبال کرد کے بھائی اور بیٹے کو اغواء کیاگیا اور بعدازان پولیس کی کاروائی اغواء کئے گئے شاہزیب بازیاب ہوگئے ہیں انہوں نےکہا غواء اور تشدد کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے علاقے کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت سخت احتجاج کریں گے۔
