حب 17 سالہ نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

 


حب ( نامہ نگار) کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان محمد حسین ولد علی محمد حب چوکی، بلوچستان کے قریب اس وقت جبری طور پر لاپتہ ہو گیا جب وہ مسافر بس کے ذریعے حب سے کراچی واپس آ رہا تھا، جہاں مبینہ طور پر فورسز نے اسے بس سے زبردستی اتار لیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق محمد حسین کا مستقل پتہ لیاری، کراچی ہے اور واقعے کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔ لواحقین نے کم عمر نوجوان کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور متعلقہ اداروں سے فوری بازیابی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post