بلوچستان کے دارالحکومت سمیت دیگر اضلاع سے 5افراد جبری لاپتہ

 


شال (نامہ نگار )  قابض پاکستانی فورسز نے 15 فروری 2026 کو شام 4 بجے کوئٹہ کے علاقے بُرما ہوٹل، غریب آباد، سریاب میں چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت علی اصغر ولد سنجر خان ساکن بُرما ہوٹل، غریب آباد، سریاب، کوئٹہ کے نام سے ہوئی۔ پیشے کے لحاظ سے وہ طالب علم ہیں۔

دوسرے کی شناخت عرفان ولد میر خان ساکن بُرما ہوٹل، غریب آباد، سریاب، کوئٹہ کے نام سے ہوئی۔ پیشے کے لحاظ سے وہ مکینک ہیں۔

دونوں کے اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ علی اصغر اور عرفان کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔

اس طرح  گزشتہ رات پنجگور کے علاقوں چتکان اور خدابادان سے دو افراد کو ریاستی دلاروں نے نمازِ تراویح کے دوران حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت وہاب بلوچ ساکن چتکان اور عبدالحلیم ساکن خدابادان کے ناموں سے ہوا  ہے۔

علاوہ ازیں جیونی سے فورسز نے 16 فروری کو عادل ولد صالح نامی نوجوان کو حراست بعد لاپتہ کردیا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post