تمپ اور خاران میں فوجی آپریشن، گھر مسمار، خواتین کے زیورات بھی لوٹ کر لے گئے

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے تمپ اور خاران میں پاکستانی فوج آپریشن ، اس دوران گھروں کو مسمار کرنے اور مکینوں کو نشانہ بنانے سمیت خواتین کے  زیورات قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیالات کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے کیچ کے علاقے تمپ میں کوہاڈ اور گردنواح کے علاقے میں آپریشن کا آغاز کیا۔ علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ تمام علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے خواتین سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں موجود زیورات و دیگر قیمتی اشیاء پر قبضہ کرلیا۔

فورسز کی جانب سے گھروں کو مسمار اور نذر آتش کیا جارہا ہے۔ گرفتاریوں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہے۔

دریں اثناء خاران کے علاقے لجے اور اس سے متصل علاقوں میں بھی پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔

ایک علاقہ مکین نے ٹی بی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علی الصبح فورسز کی متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ علاقے پہنچا، علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان بھر میں فوجی آپریشن میں اضافہ ہے، رواں مہینے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں سے متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جبکہ بیس سے زائد افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے جن میں سے اکثریت کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور ہوچکی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post